342. (109) بَابُ ذِكْرِ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ.
342. ظہر اور عصر کی نمازوں میں پہلی دو رکعتوں میں قران مجید تلاوت کرنے کا بیان
جناب سماک بن حرب کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر میں سورہ «وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ» [ سورة الليل ] اور «وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا» [ سورة الشمس ] اور ان جیسی سورتیں پڑھا کرتے تھے۔