جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 387. (154) بَابُ الْأَمْرِ بِتَعْظِيمِ الرَّبِّ عَزَّ وَجَلَّ فِي الرُّكُوعِ رکوع میں رب عزوجل کی عظمت بیان کرنے کا حکم ہے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رہا رُکوع تو اس میں رب تعالیٰ کی عظمت بیان کرو۔“
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب (یہ آیت) «فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ» [ سورة الواقعة ] (اپنے عظمت والے رب کے نام کی تسبیح بیان کرو) نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حُکم دیا کہ ”تم اسے اپنے رُکوع میں پڑھا کرو“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
امام صاحب نے اپنے استاد محترم جناب محمد بن عیسیٰ کی سند سے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مذکورہ بالا کی طرح روایت بیان کی۔
تخریج الحدیث:
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( اپنے حجرہ مبارک کا) پردہ ہٹایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ، کیا میں نے (دین) پہنچا دیا ہے۔ بیشک نبوت کی خوشخبریوں میں سے صرف نیک خواب ہی باقی رہ گئے جنہیں کوئی مسلمان اپنے لئے دیکھتا ہے یا اُسے (دوسروں کے متعلق خواب) دکھائے جاتے ہیں۔ اور بلاشبہ مجھے رُکوع اور سجدے کی حال میں قراءت کرنے سے منع کیا گیا ہے، لہٰذا رُکوع میں رب تعالیٰ کی عظمت بیان کرو جبکہ سجدوں میں بکثرت دعا مانگو کیونکہ یہ اس لائق ہے کہ تمہاری دعائیں قبول کی جائیں۔ جناب ابوعاصم نے ایک مرتبہ یہ الفاظ بیان کیے ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ اُٹھایا جبکہ صحابہ کرام سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز ادا کر رہے تھے۔ اسماعیل اور ابن عیینہ کی حدیث صرف انہی الفاظ پر مکمّل نہیں ہوتی، میں نے اسے مختصر بیان کیا ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.