جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 321. (88) بَابُ التَّغْلِيظِ فِي النَّظَرِ إِلَى السَّمَاءِ فِي الصَّلَاةِ. نماز میں آسمان کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنا سخت منع ہے۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ نماز میں اپنی نگاہیں آسمان کی طرف بلند کرتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں بڑی سخت تنبیہ فرمائی حتیٰ کہ فرمایا: ”ضرور رُک جائیں ورنہ اُن کی آنکھیں ضرور اُچک لی جائیں گی۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
حضرت قتادہ رحمہ اﷲ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سخت تنبیہ فرمائی۔
تخریج الحدیث:
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.