ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی جب پائخانہ کو جائے تو تین پتھر اپنے ساتھ لے جائے، ان سے استنجا کرے وہ کافی ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 697]» اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 133/6]، [أبوداؤد 40]، [نسائي 41/1]، [البيهقي 103/1]، [دارقطني 54/1]، [شرح معاني الآثار 121/1] و [نيل الأوطار 110/1]