عمارة بن خزيمۃ بن ثابت الانصاری نے اپنے باپ سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(استنجاء) تین پتھروں سے کرنا چاہیے جن میں گوبر نہ ہو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 698]» اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [المصنف 154/1]، [مسند أحمد 213/5]، [أبوداؤد 41]، [ابن ماجه 315] و [البيهقي 103/1]۔ نیز دیکھئے: [نيل الأوطار 177/1]