جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 413. (180) بَابُ ذِكْرِ تَسْمِيَةِ الْأَعْضَاءِ السَّبْعَةِ الَّتِي أُمِرَ الْمُصَلِّي بِالسُّجُودِ عَلَيْهِنَّ. ان سات اعضاء کے ناموں کا بیان جس پر نمازی کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ (اعضا) پر سجدہ کرنے کا حُکم دیا گیا، اپنے چہرے، اپنے دونوں ہاتھوں، اپنے دونوں گھٹنوں اور دونوں قدموں پر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بالوں یا کپڑوں کو سمیٹنے سے منع کر دیا گیا۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
امام صاحب نے اپنے استاد گرامی جناب مخزومی کی سند سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی مذکورہ بالا روایت کی طرح روایت بیان کی ہے، مگر اُنہوں نے یہ الفاظ بیان کیے ہیں، ”یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کپڑوں یا بالوں کو سمیٹیں (اس سے منع کر دیا گیا) حضرت طاؤس رحمہ الله اپنا ہاتھ اپنی پیشانی اور ناک پر پھیر کر فرمایا کرتے تھے کہ یہ ایک ہی عضو ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حُکم دیا گیا ہے کہ میں سات اعضاء پر سجدہ کروں، اور اپنے بالوں اور کپڑوں کو نہ سمیٹوں، (وہ سات اعضاء یہ ہیں) پیشانی اور ناک دونوں ہاتھ، دونوں گھٹنے اور دونوں قدم۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.