متفرق حدیث نمبر: 289
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو بھی کوئی حکمران یا امیر ہو تو ضرور اس کے دو راز دان ہوتے ہیں، ایک رز دان اسے نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے اور (دوسرا)راز دان اسے کسی قسم کا نقصا ن پہنچانے میں کمی نہیں کرتا، جو اس کے شر سے بچا لیا گیا، یقینا وہی بچایا گیا اور وہی ہے جو ان دونوں میں سے غالب آتا ہے۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6611، 7198، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6192، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4207، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7777، 8702، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20372، 20373، 20374، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11517، 12014، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1228، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2113، 2114، 2115، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4612
صحیح بخاري، الأحکام: 13/161، القدر: 11/425، مسند احمد: 2/237، 289۔» حكم: صحیح
|