متفرق حدیث نمبر: 285
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عنقریب تم امارت پر حرص کرو گے اور بے شک وہ قیامت والے دن ندامت اورحسرت کا باعث ہوگی، اچھی ہے دودھ پلانے والی، اور بری ہے دودھ چھڑانے والی۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 7148، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4482، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4216، 5387، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5896، 5897، 7788، 8694، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5427، 20270، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9925، 10303، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 33209
صحیح بخاری،الأحکام: 13/107، مسند أحمد: 2/448، 476، حلیة الأولیاء،ابو نعیم: 7/93۔» حكم: صحیح
|