متفرق حدیث نمبر: 151
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یعلی بن منبہ اس شخص کے بارے میں ذکر کیا جوکاٹتا ہے تو اس کا دانت ٹوٹ جاتا ہے، اس کے لیے کوئی دیت نہیں ہے، انہوں نے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذکر کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے لیے کوئی دیت نہیں۔“
تخریج الحدیث: «صحیح بخاري: 6892، سنن ابن ماجة: 2657، سنن دارمي: 25/116، مسند احمد: 4/435۔»
حكم: صحیح
|