متفرق حدیث نمبر: 28
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ گناہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تیرے سینے میں کھٹکے اسے چھوڑ دے۔“ اس نے کہا کہ ایمان کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تجھے تیرا گناہ برا لگے اور تجھے تیری نیکی اچھی لگے تو،تو مومن ہے۔“
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 384، مسند احمد: 5/251، سلسة الصحیحة: 550، 2230۔»
حكم: صحیح
|