متفرق حدیث نمبر: 150
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بے شک دو عورتیں جو بنو ہزیل کے ایک آدمی کے ماتحت (بیویاں تھیں)ان میں سے ایک نے دوسری کو خیمے کا ستون مارا تو اس کا حمل ساقط کر دیا گیا، وہ جھگڑا لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آگئے اور کہا: ہم اس کی دیت کیسے دیں جو نہ چیخا نہ رویا، نہ پیا اور نہ کھایا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا بدویوں کی سجع کی طرح، سجع کلامی ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک غلام آزاد کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے عورت کے عصبہ رشتہ داروں پر (مقرر)کیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم: 11/178، 179، کتاب القسامة رقم 37، 38، جامع ترمذی، کتاب الهبات: 15، باب دیة الجنین: 4/666، سنن ابي داؤد، کتاب الدیات: 22، باب دیة الجنین: 12/311، سنن دارمي، کتاب الدیات: 20، باب دیة الجنین: 2/117، مسند أحمد: 4/246، مسند طیالسي: 1/294، سنن دارقطني: 3/198، سنن الکبریٰ بیهقي: 8/114، سنن دارمي،ا لمقدمة: 54، باب الرجل یفتی بشئی ثم یبلغه عن النبی صلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فیرجع الی قول النبی صلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ: 1/123۔»
حكم: صحیح
|