متفرق حدیث نمبر: 124
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ بے شک جنت کی وہ (نعمت)جو ایک چھوٹے سے ناخن سے بھی کم ہے، اگر ظاہر ہوجائے تو آسمانوں اور زمین کے اطراف و اکناف میں جو کچھ ہے، سب مزین و آراستہ ہوجائے گا اور اگر بے شک اہل جنت میں سے کوئی ایک مرد جھانکے اور اس کے کنگن ظاہر ہوجائیں تو یقینا اس کی روشنی سورج کی روشنی کو بے نور کر دے، جس طرح سورج ستاروں کی روشنی کو بجھا دیتا ہے۔
تخریج الحدیث: «زیادات الزهد، ابن مبارك: 126، جامع ترمذي، کتاب الجنة: 2538، مسند احمد: 1/169،171۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ قرار دیا ہے۔»
حكم: صحیح
|