متفرق حدیث نمبر: 153
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا، اس نے شراب پی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دو چھڑیاں تقریباً چالیس ماریں، کہا اور یہی کیا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے تو جب عمر رضی اللہ عنہ تھے تو انہوں نے لوگوں سے مشورہ کیا، عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا کہ حدود میں سب سے ہلکی حد اسّی کوڑے ہے تو عمر رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں حکم دیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، کتاب الحدود: 11/215، رقم: 35، جامع ترمذي: 4/720 فی کتاب الحدود: 13، حد السکران، سنن ابي داؤد: 12/178، فی کتاب الحدود: 36، باب حد الخمر، سنن دارمي، کتاب الحدود: 9، باب حد الخمر: 2/97، مسند احمد (الفتح الرباني)16/118، مسند طیالسي: 1/302، سنن الکبریٰ بیهقي: 8/319، کتاب الأشربة والحد، باب عدد شارب الخمر۔»
حكم: صحیح
|