متفرق حدیث نمبر: 213
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا اور وہ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے: میرا باپ مجھے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلا تاکہ اس عطیے پر جو اس نے مجھے دیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گواہ بنائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اس کے علاوہ بھی تیرے بیٹے ہیں؟ کہا کہ ہاں۔ فرمایا: ان کے درمیان برابری کر۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2586، 2587، 2650، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1623، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1452، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5097، 5098، 5099، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3702، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3542، 3543، 3544، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1367، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2375، 2376، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12115، والدارقطني فى «سننه» برقم:، 2962، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18645، والحميدي فى «مسنده» برقم: 948، 951، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 380
صحیح مسلم: 11/65، رقم: 9،10،11،سنن ابن ماجة: 2375، 2376، مسند أحمد: 4/268، 276۔» حكم: صحیح
|