متفرق حدیث نمبر: 144
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ ”ویل“ جہنم میں ایک وادی ہے، کافر اس سے پہلے کہ اس کی گہرائی تک پہنچے چالیس سال گرتا رہے گا اور ”صعود“ ایک آگ کا پہاڑ ہے، وہ اس پر ستر سال تک چڑھتا رہے گا، پھر آگ میں گر جائے گا۔
تخریج الحدیث: «زیادات الزهد، ابن مبارك: 96، مسند احمد: 3/75، صحیح ابن حبان (الموارد)649، سنن ترمذي: 3164۔ محدث البانی نے اسے ’’ضعیف‘‘ کہا ہے۔»
حكم: ضعیف
|