متفرق حدیث نمبر: 47
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو لوگ بھی کسی مجلس میں بیٹھے، انہوں نے اس میں اللہ کا ذکر نہ کیا تو یقینا وہ مجلس ان کے لیے حسرت و ندامت کا باعث ہوگی اور جو کوئی شخص تھوڑا سا بھی چلا اور نہ اس نے اللہ کا ذکر کیا اور نہ ہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا تو یہ (چلنا)بھی اس کے لیے یقینا حسرت و ندامت کا موجب ہوگا۔“
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 341، مستدرك حاکم: 1/496، 1/550، مسند احمد (الفتح الرباني): 14/202، صحیح ابن حبان (الموارد): 577، سنن أبي داؤد: 4856۔ شیخ شعیب نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»
حكم: صحیح
|