متفرق حدیث نمبر: 18
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک بندہ بات کہتا ہے، وہ صرف اس لیے بولتا ہے تاکہ اس کے ذریعے لوگوں کو ہنسائے، وہ اس (بات(کی وجہ سے آسما ن اور زمین کے درمیان (خلا(سے زیادہ دور (جہنم میں (گر جاتا ہے اور بے شک وہ اپنے پاؤں کے پھسلنے سے زیادہ سخت اپنی زبان سے پھسلتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6477، 6478، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2988، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1810، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5706، 5707، 5708، 5716، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8867، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11773، 11774، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2314، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3970، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16761، 16762، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7335، 8073، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6235، والبزار فى «مسنده» برقم: 8447
الزهد، ابن مبارك: 255، صحیح مسلم: 18/117 (49، 50)، مسند احمد: 2/402، 433۔» حكم: صحیح
|