متفرق حدیث نمبر: 281
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر بھیجااور ان پر ایک آدمی کو امیر مقرر فرمایا، اس نے آگ جلائی اور کہا: اس میں داخل ہوجاؤ، کچھ لوگوں نے اس میں داخل ہونے کا ارادہ کیا اور دوسروں نے کہا: اسی (آگ)سے تو ہم بھاگے ہیں، یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذکر کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے متعلق جنہوں نے اس میں داخل ہونے کا ارادہ کیاتھا،فرمایا: ”اگر تم اس میں داخل ہوجاتے تو قیامت کے دن تک ہمیشہ اس میں رہتے۔ اور دوسروں کے لیے اچھی بات کہی یا فرمایا: ”تم نے اچھا کیا، اللہ کی نافرمانی میں کسی کی بھی اطاعت نہیں ہے، اطاعت صرف نیکی میں ہے۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4340، 7145، 7257، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1840، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4210، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7780، 8668، 8669، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2625، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16706، وأحمد فى «مسنده» برقم: 632، 735، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 90، 111، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 279، 377، 378، 611، والبزار فى «مسنده» برقم: 585، 586، 589، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 34395، 34398
صحیح مسلم: الامارة: 12/226، صحیح ابن حبان: (المورد)373۔» حكم: صحیح
|