متفرق حدیث نمبر: 48
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو لو گ بھی کسی مجلس میں بیٹھے، انہوں نے نہ اس میں اللہ کا ذکر کیا اور نہ ہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا تو وہ (مجلس(قیامت والے دن ان پر یقینا حسرت و ندامت کا باعث ہوگی، اگر چاہے تو درگزر کر دے اور چاہے تو اسی وجہ سے انہیں پکڑ لے۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 590، 591، 592، 853، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1814، 1815، 1816، 1817، 1832، 2024، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10163، 10164، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4855، 4856، 5059، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3380، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5853، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9174، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2430، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1192، والبزار فى «مسنده» برقم: 9102، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4834
الزهد، ابن مبارك: 342، جامع ترمذي: 9/322، صحیح ابن حبان: 1/486، 487 (الموارد): 577، فضل الصلاة علی النبي: 54، مسند أحمد: 10277۔ محدث البانی اور شیخ شعیب نے اسے ’’صحیح‘‘ قرار دیا ہے۔» حكم: صحیح
|