متفرق حدیث نمبر: 26
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ علم کو لوگوں سے چھین کر قبض نہیں کرتا، لیکن وہ علماء کوقبض کر کے علم قبض کرتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ کسی عالم کو نہیں چھوڑے گا تو لوگ جاہلوں کو سردار بنا لیں گے، ان سے سوال پوچھیں گے اور وہ بغیر علم کے فتوے دیں گے، وہ گمراہ ہوں گے اورگمراہ کریں گے۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 100، 7307، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2673، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4571، 6719، 6723، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5876، 5877، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2652، والدارمي فى «مسنده» برقم: 245، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 52، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20411، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6622، والحميدي فى «مسنده» برقم: 592، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14210، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 55، 988، 2301، 3222
صحیح بخاري: 1/140، صحیح مسلم: 16/222، مسند طیالسي:، مسند احمد (الفتح الرباني): 1/39، الزهد، ابن مبارك: 281، طبراني صغیر: 1/165، مسند قضاعي، (الباب شرح الشهاب(: 197، مشکل الآثار، طحاوي: 1/127، تاریخ بغداد: 3/74، 5/460، 8/368، 10/375، 11/241، حلیة الأولیاء، ابو نعیم: 2/181، 10/25۔» حكم: صحیح
|