متفرق حدیث نمبر: 60
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رشک صرف دو آدمیوں پر ہے: ایک وہ آدمی جسے اللہ نے مال دیا اور اسے حق پر خرچ کرنے پر قدرت دی اور وہ آدمی جسے اللہ نے حکمت سے نوازا، وہ اس کے ساتھ فیصلہ کرتا ہے اور اس کی تعلیم دیتا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح بخاري: 73، الزهد، ابن مبارك: 353، 424، سنن ابن ماجة: 4208، صحیح ابن حبان: 1/167، حلیة الأولیاء، ابو نعیم: 7/363۔»
حكم: صحیح
|