متفرق حدیث نمبر: 160
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتی ہیں کہ بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چور کا ہاتھ کاٹا جائے، دینار کے ایک چوتھائی حصے میں۔
تخریج الحدیث: «صحیح بخاري، کتاب الحدود: 13، باب قول اللّٰه تعالیٰ: ﴿وَ السَّارِقُ وَ السَّارِقَةُ فَاقْطَعُوْٓا اَیْدِیَهُمَا﴾ (المائدة: 38)، وفی کم یقطع: 12/83، 84، صحیح مسلم، الحدود، رقم: 1، 2، 3، 4۔ 11/181،182، 183، سنن ابي داؤد، الحدود: 11، باب ما یقطع فیه السارق: 12/50،51، سنن ابن ماجة: 2586، سنن دارقطني: الحدود: 4، باب ما یقطع فیه الیه: 2/94،مسند طیالسي: 1/301، سنن دارقطني: 3/189، 190، سنن الکبریٰ بیهقي: 8/354، 356، التلخیص الحبیر: 4/64، معجم صغیر طبراني: 1/10، 160۔»
حكم: صحیح
|