متفرق حدیث نمبر: 257
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے اوپر ایسے حکمران ہوں گے، جو اپناحق پہچانیں گے اور (تمہارے حق کا)انکار کریں گے۔ جس نے انکار کیا تو یقینا وہ نجات پا گیا اور جس نے ناپسند کیایقینا وہ سلامت رہا لیکن جو راضی ہوا اور تابع داری کی۔ کہا گیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم ان کو قتل نہ کریں؟ فرمایا: نہیں، جب تک وہ نماز پڑھیں۔
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1854، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4760، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2265، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6599، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27171،والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1700، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6980، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20681، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 38451، والطبراني فى «الكبير» برقم: 760، 761، 762، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4745
صحیح مسلم، الإمارة: 12/243، رقم: 63، 64۔» حكم: صحیح
|