متفرق حدیث نمبر: 170
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی ایک کی لونڈی زنا کرے تو وہ اسے کوڑے لگائے اور اسے آزاد نہ کرے۔ اگر وہ زنا کرے تو وہ اسے کوڑے لگائے، اگر وہ زنا کرے تو وہ اسے کوڑے لگائے، اگر وہ زنا کرے تو اسے بیچ دے اور اگرچہ بالوں کی رسی یا بالوں کی چوٹی کے بدلے ہی۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2152، 2153، 2232، 2234، 2555، 6837، 6839، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1703، 1704، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1554، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4444، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7202، 7203، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4469، 4470، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1440، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2371، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2565، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17181، والحميدي فى «مسنده» برقم: 831، 1113، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5201، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7599
صحیح بخاري، المحاربین من أهل الکفر والردة، باب إذا زنت الأمة: 12/139، البیوع، المدبر: 4/334، صحیح مسلم، الحدود: 11/211، 212 رقم: 30، 31، 32، جامع ترمذي، الحدود: 12، باب إقامة الحد علی الإماء: 4/717، سنن ابي داؤد، الحدود: 33 باب فی الأمة تزني ولم تحصن: 12/165، سنن دارقطني، الحدود والدیات: 3/160، 161، 162، سنن الکبریٰ بیهقي: 8/243۔» حكم: صحیح
|