متفرق حدیث نمبر: 15
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ظلم و سرکشی اور قطع تعلقی سے بڑھ کر کوئی گناہ اس لائق نہیں کہ اس کے مرتکب کی سزا جلد دنیا میں ہی دے دی جائے اور ساتھ آخرت میں بھی ذخیرہ کر دی جائے۔“
تخریج الحدیث: «سنن أبي داؤد: 4902، سنن ابن ماجة: 4211، مسند احمد: 5/36،38، الأدب المفرد، بخاري: 2/50 (268(۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»
حكم: صحیح
|