متفرق حدیث نمبر: 136
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری یہ آگ ہے، جسے ابن آدم جلاتا ہے، جہنم (کی آگ)کے ستر (70)حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔“ انہوں (صحابہ رضی اللہ عنہم)نے کہا: اللہ کی قسم! اگر وہ (دنیا کی آگ ہی)ہوتی تو یقینا کافی تھی۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! فرمایا: ”بے شک وہ انہتر حصے اس سے بڑھائی گئی ہے۔ وہ سب اس کی گرمی کی مثل ہیں۔“
تخریج الحدیث: «صحیح بخاري: 3265، زیادات الزهد، ابن مبارك: 88، موطا: 4/416، کتاب جهنم: 697، باب ما جاء فی صفة جهنم، مسند احمد (الفتح الرباني)24/163، 164، سنن دارمي، کتاب الرقاق: 2، باب قول النبی صلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ نارکم هذہ جزء من کذا، صحیح ابن حبان (الموارد)648۔»
حكم: صحیح
|