متفرق حدیث نمبر: 202
یزید بن عبد اللہ سعدی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے بجو کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ بے شک اس کا کھانا درست نہیں ہے اور کیا کوئی اسے کھاتا ہے؟ میں نے کہا کہ بے شک میری قوم کے کچھ لوگ اسے اٹھالاتے اور کھاتے ہیں تو فرمایا کہ یقینا اس کا کھانا درست نہیں ہے۔ ایک شیخ نے،جو ان کے پاس تھے، فرمایا: اگر تم چاہو تومیں تجھے وہ بیان کرتا ہوں، جومیں نے ابو درداء رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا: وہ کہتے ہیں کہ میں نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا: ہر ایک ڈاکے سے، ہر ایک چھینا جھپٹی سے اور ہر نشانہ بنا کر مارے گئے جانور سے اور درندوں میں سے ہر ایک کچلی والے سے۔ سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے کہاکہ آپ نے سچ کہا۔
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1473، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22120، 28160، والحميدي فى «مسنده» برقم: 401، والبزار فى «مسنده» برقم: 4091، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8687، 8688
مسند أحمد: 275/2، مجمع الزوائد، هیثمي: 4/39، جامع ترمذي: 5/501، سنن سعید بن منصور: 7/49۔ شیخ شعیب نے اسے ’’صحیح لغیرہ‘‘ کہا ہے۔» حكم: صحیح لغیرہ
|