متفرق حدیث نمبر: 2
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں (صحابہ رضی اللہ عنہم (نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک آدمی کاذکر کیا اور کہا کہ (کوئی)نہیں کھاتا، یہاں تک کہ وہ کھا لے اور وہ کوچ نہیں کرتا، یہاں تک کہ اس کے لیے سفر کیا جائے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کی غیبت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تو وہی (عیب(بیان کیا جو اس میں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم نے وہ (عیب(بیان کردیا جو تمہارے بھائی میں ہے تو یہی تجھے (گناہ گار بنانے کے لیے)کافی ہے۔
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك، حديث: 245، حلية الاولياء، ابو نعيم: 8/189، سلسلة الصحيحة، حديث: 2667.»
حكم: صحیح
|