متفرق حدیث نمبر: 135
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿ وَهُمْ فِيهَا كَالِحُونَ﴾ (المؤمنون: 104)”اور وہ اس میں تیوری چڑھانے والے ہوں گے۔“ فرمایا کہ آگ اسے جھلسا دے گی، تو اس کا اوپر والا ہونٹ سکڑ جائے گا، یہاں تک کہ اس کے سر کے درمیان تک پہنچ جائے گا اور اس کا نیچے والا ہونٹ لٹک جائے گا، تا آں کہ اس کی ناف کو جا لگے گا۔
تخریج الحدیث: «زیادات الزهد، ابن مبارك: 84، جامع ترمذي، کتاب جهنم: 5، باب طعام أهل النار: 2587۔ محدث البانی نے اسے ’’ضعیف‘‘ کہا ہے۔»
حكم: ضعیف
|