متفرق حدیث نمبر: 184
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ بے شک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: تیرے باپ کی قسم! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تم کو منع کرتا ہے کہ تم اپنے باپوں کی قسمیں اٹھاؤ۔“ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! پھر میں نے وہ (آباء کی)قسم نہ اٹھائی، جان بوجھ کر نہ حکایت کرتے ہوئے۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6108، 6646، 6647، 6648، 7401، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1646، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1024،، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3796، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3249، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1533، 1534، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2386، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2094، 2101، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19880، وأحمد فى «مسنده» برقم: 113، 247، 4611، والحميدي فى «مسنده» برقم: 637، 703، والطبراني فى «الكبير» برقم: 81، 13179، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 382، 8463
صحیح بخاري،الأیمان: 4، باب لا تحلفوا بأبائکم: 11/450، صحیح مسلم، النذور: 11/105، سنن ابي داؤد، الأیمان: 9، باب کراھۃ الحلف بالآباء: 9/78، جامع ترمذی،الأیمان: 7، باب کراهیة الحلف بغیر اللّٰه تعالیٰ: 5/132، مستدرك حاکم: 1/52، مسند احمد (الفتح الرباني): 14/165، مسند طیالسي: 1/346، حلیة الأولیاء، ابو نعیم: 9/160، تاریخ بغداد: 13/136۔» حكم: صحیح
|