متفرق حدیث نمبر: 221
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عُمرٰی اس کے ورثا کے لیے جائز ہے، یا اس کے ورثا کی وراثت ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم: 11/73، مسند احمد: 3/297، جامع ترمذي: 4/580، سنن ابن ماجة: 2383۔»
حكم: صحیح
|