متفرق حدیث نمبر: 169
سیدنا ابو امامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک اپاہج شخص کو لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت سعد رضی اللہ عنہ کے کھلیانوں (پھلوں کو جمع کرنے کی جگہیں)کے پاس تھے۔ اس نے (زنا کا)اعتراف کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کھجور کا خوشہ مارو۔“ یعنی کھجور کی شاخوں والی ٹہنیاں۔
تخریج الحدیث: «سنن أبي داود، الحدود: 34، باب إقامة الحد علی المریض: 12/169، سنن ابن ماجة: 2574، مسند أحمد (الفتح الرباني)16/99، التلخیص الحبیر: 4/58، سنن دارقطني: 3/10۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»
حكم: صحیح
|