متفرق حدیث نمبر: 203
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک خرگوش دیکھا اور اس کی تلاش میں نکلے اور تھک گئے، پس میں نے اسے پا لیا اور اسے لے کر ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، انہوں نے اسے ذبح کیا اور مجھے اس کی ران کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول فرما لیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری، الهبة، باب قبول هدیة الصید: 5/154، الذبائح، باب الأدب: 9/544، صحیح مسلم، الصید والذبائح: 13/104 رقم: 53، جامع ترمذي، الأطعمة: 2، باب أکل الأرنب: 5/490، سنن ابي داؤد، الأطعمة: 27،باب أکل الأرنب: 10/264، سنن ابن ماجة، الصید: 17،باب الأرنب رقم: 3243، مسند طیالسي: 1/342، سنن دارمي، الصید: 7، باب أکل الأرنب: 2/19، مسند احمد (الفتح الرباني)15/163، 17/72، تلخیص الحبیر، ابن حجر: 4/152، مستدرك حاکم، الأطعمة: 4/112، سنن الکبریٰ بیهقي: 320۔»
حكم: صحیح
|