متفرق حدیث نمبر: 50
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے میرے اوپر درود پڑھا، فرشتے اس کے لیے استغفار کرتے ہیں، جب تک وہ درود پڑھتا ہے، سو کوئی بندہ اسے کم پڑھ لے یا زیادہ پڑھے۔“
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 364، مسند احمد: 3/445،446، حلیة الأولیاء: 1/180، سنن ابن ماجۃ: 9071۔ محدث البانی نے اسے ’’حسن‘‘ قرار دیا ہے۔»
حكم: حسن
|