متفرق حدیث نمبر: 255
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے لوگوں سے لڑائی کا حکم دیا گیا ہے، یہاں تک کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، پس جب وہ کہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور انہوں نے ہمارے قبلے کی طرف رخ کیا اور ہمارا ذبیحہ کھایا اور ہماری نماز پڑھی تو یقینا ہم پر ان کے خون اور مال حرام ہوگئے، سوائے ان کے حق کے، ان کے لیے وہ (حقوق)ہیں جو مسلمانوں کے لیے ہیں اور ان پر وہ (فرائض)ہیں جو ان (باقی مسلمانوں)پر ہیں۔
تخریج الحدیث: «صحیح بخاري: 393، حلیة الأولیاء، ابو نعیم: 8/173، تاریخ بغداد: 10/464، التلخیص الحبیر، ابن حجر: 4/25۔»
حكم: صحیح
|