متفرق حدیث نمبر: 114
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک ہر نبی کے لیے ایک دعا ہے جو قبول کی جانے والی ہے، یقینا وہ اس کے ساتھ دعا کر چکا ہے اور بے شک میں نے قیامت والے دن ا پنی امت کی شفاعت کے لیے اپنے دعا کو چھپا رکھا ہے۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6305، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 200، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20832، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12571
الزهد، ابن مبارك: 563، 564، صحیح مسلم: فی کتاب الإیمان، رقم 345۔ 3/77، صحیح بخاري، کتاب الدعوات، باب لکل نبی دعوة مستجابة: 11/80، سنن دارمي، کتاب الرقاق 85، باب ان لکل نبي دعوة مستجابة: 2/235، سنن ترمذي، فی کتاب الدعوات: 10/63۔» حكم: صحیح
|