متفرق حدیث نمبر: 105
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روزہ اور قرآن بندے کے لیے سفارشی بنیں گے۔ روزہ کہے گا: میرے رب! میں نے اسے دن کے وقت کھانے اور شہوتوں سے روکا، لہٰذا اس کے متعلق میری سفارش قبول فرما اور قرآن کہے گا: میرے رب! میں نے رات کے وقت اسے سونے سے روکا، سو اس کے متعلق میری سفارش قبول فرما، تو دونوں کی سفارش قبول کر لی جائے گی۔
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 114، مستدرك حاکم: 1/554، صحیح الترغیب والترهیب: 984۔ وله شاهد على شرط مسلم من حديث عبد الرحمن بن أبي ليلى عن أسيد المستدرك على الصحيحين: (1 / 554) برقم: (2042)»
حكم: صحیح
|