متفرق حدیث نمبر: 4
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ بے شک ایک آدمی اپنے ایک بھائی کی ملاقات کے لیے دوسری بستی میں گیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے راستے میں ایک فرشتہ مقرر فرما دیا۔ جب وہ اس کے پاس پہنچا تو اس نے کہا تو کہاں کا ارادہ رکھتا ہے؟ اس نے کہا کہ میں اس بستی میں اپنے ایک بھائی کی ملاقات کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اس نے کہا کہ کیا اس نے تجھ پر کوئی احسان کیا ہے، جس کا بدلہ دینے جا رہے ہو؟ کہا کہ نہیں، میں صرف اللہ کے لیے اس سے محبت کرتا ہوں، اس نے کہا کہ بے شک میں اللہ کی طرف سے تیرے لیے پیغام دے کر بھیجا گیا ہوں کہ یقینا اللہ بھی تیرے ساتھ محبت کرتا ہے، جیسا کہ تو اس کے ساتھ محبت کرتا ہے۔
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2567، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 572، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8034، والبزار فى «مسنده» برقم: 9549، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 35364، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3794، 3795
صحیح مسلم: (16/124)38، صحیح ابن حبان: 1/475، 478، مسند أحمد (الفتح الربانی): 19/159، الزهد، ابن مبارك: 247، الأدب المفرد، حدیث: 161، تاریخ بغداد: 3/400، 11/76، 14/31» حكم: صحیح
|