متفرق حدیث نمبر: 198
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم خیبر والے دن لونڈیوں کو پہنچے، ہم ان سے عزل کرتے تھے اور ہم تلاش کر رہے تھے کہ ان کے گھر والوں میں سے کون ان کا فدیہ دیتا ہے، تو ہمارے بعض نے بعض سے کہا کہ تم یہ کر رہے ہو اور تمہارے اندر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہیں؟ سو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر پانی سے بچہ نہیں ہوتا، جب اللہ کسی کام کا فیصلہ کر دیتا ہے تو ہو جاتا ہے، کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنڈیوں کے پاس گزرے اور وہ جوش مار رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ کیا گوشت ہے؟ ہم نے کہا کہ گدھوں کا گوشت ہے، فرمایا کہ گھریلو یا جنگلی؟ ہم نے کہا کہ نہیں بلکہ گھریلو ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فرمایا: ان کو انڈیل دو تو ہم نے انہیں انڈیل دیا اور بے شک ہم بھوکے تھے، ان کی خواہش رکھتے تھے، کہا کہ اور ہمیں حکم دیا جاتا تھا کہ ہم مشکیزوں کے منہ ڈوری سے باندھ کر رکھیں۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2229، 2542، 4138، 5210، 6603، 7409، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1438، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3329، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5024،، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1237، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4191، 4193، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2170، 2171، 2172، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1138، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2269، 2270، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1926، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 969، 2217، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14420، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11237، والحميدي فى «مسنده» برقم: 763، 764، 765، والطبراني فى «الكبير» برقم: 831، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1164، والطبراني فى «الصغير» برقم: 923
صحیح بخاري، البیوع، باب بیع الرقیق،: 4/333، الرقاق، باب وکان أمر اللّٰه قدر مقدورا،: 11/419، صحیح مسلم، النکاح: 10/11، 12 رقم: 125، طبراني صغیر: 2/55، سنن سعید بن منصور: 102، 103، مشکل الآثار، طحاوي، النکاح: 3/33، 34، مسند أحمد (الفتح الرباني) 16/220، موطا: 416، باب ما جاء فی العزل: 3/226، مسند احمد (الفتح الرباني): 3/65، مجمع الزوائد، هیثمي: 5/48۔» حكم: صحیح
|