متفرق حدیث نمبر: 53
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے وضو کیا اور اس نے اچھا وضو کیا پھر ایسی نماز پڑھی جس میں نہ بھولا اور نہ کھیلا تو اس سے پہلے اس کی کوئی چیز (خطا)بھی ہوئی، وہ اسے مٹا دے گا۔“
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 402، مسند احمد: 17449، مستدرك حاکم: 1/131۔ شیخ شعیب نے اسے ’’صحیح لغیره‘‘ قرار دیا ہے۔»
حكم: صحیح لغیرہ
|