مسند احمد
مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ 1119. حَدِيثُ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت یوسف رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا ہم لوگ زیادہ بہتر ہیں یا جو ہمارے بعد آئیں گے وہ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر بعد والوں میں سے کوئی شخص احد پہاڑ کے برابر سونا بھی خرچ کر دے تو تمہارے ایک مد یا اس کے نصف کے برابر بھی نہیں پہنچ سکتا۔
حكم دارالسلام: حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف من أجل ابن لهيعة
حضرت یوسف بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میرا نام " یوسف " نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر اپنا دست مبارک پھیرا تھا۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
حضرت یوسف بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میرا نام " یوسف " نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر اپنا دست مبارک پھیرا تھا۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
حضرت یوسف بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میرا نام " یوسف " نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا تھا۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة حال النضر بن قيس
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.