مسند احمد
مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ 1042. حَدِيثُ امْرَأَةٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا
ایک خاتون صحابیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے یہاں تشریف لائے تو میں بائیں ہاتھ سے کھانا کھا رہی تھی میں ایک تنگدست عورت تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہاتھ پر مارا جس سے لقمہ گرگیا اور فرمایا جب اللہ نے تمہارا داہنا ہاتھ بنایا ہے تو بائیں ہاتھ سے مت کھاؤ چناچہ میں نے دائیں ہاتھ سے کھانا شروع کردیا اور اس کے بعد کبھی بھی بائیں ہاتھ سے نہیں کھایا۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف، عبدالله بن محمد لم نعرفه
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.