مسند احمد
مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ 1015. حَدِيثُ أَبِي أُمَيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حضرت ابو امیہ مخزومی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور کو لایا گیا اس نے اعتراف جرم کرلیا لیکن اس کے پاس سے سامان نہیں مل سکا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا میرا خیال نہیں ہے کہ تم نے چوری کی ہوگی؟ اس نے دو تین مرتبہ کہا کیوں نہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کا ہاتھ کاٹ کر میرے پاس اسے واپس لاؤ چنانچھ اس کا ہاتھ کاٹ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا یوں کہو " استغفر اللہ واتوب الیہ " اس نے اسی طرح کہہ دیا " استغفر اللہ واتوب الیہ " نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعاء فرمائی کہ اے اللہ اس کی توبہ قبول فرما۔
حكم دارالسلام: صحيح الغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة أبى المنذر
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.