كتاب إقامة الصلاة والسنة کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل 101. . بَابُ: مَا جَاءَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ باب: فجر سے پہلے کی دو رکعت سنت کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح صادق روشن ہو جاتی تو دو رکعت پڑھتے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7365)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان 12 (618)، التہجد 29 (1173)، 34 (1181)، صحیح مسلم/المسافرین 14 (723)، سنن النسائی/المواقیت 38 (584)، قیام اللیل 57 (1761، 1762)، 60 (1766) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح لكن المحفوظ عن ابن عمر عن حفصة
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز سے پہلے دو رکعت پڑھتے تھے، گویا کہ آپ اقامت سن رہے ہوں ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوتر2 (995)، صحیح مسلم/المسافرین 20 (749)، سنن الترمذی/الصلاة 222 (461)، (تحفة الأشراف: 6652)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/31، 45، 78، 88، 126) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اقامت کے وقت جیسے جلدی ہوتی ہے، ویسی جلدی آپ ﷺ ان رکعتوں کے ادا کرنے میں کرتے، مطلب یہ ہے کہ ان رکعتوں میں طول نہ کرتے، مختصر سورتیں پڑھتے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: بخاري ومسلم
ام المؤمنین حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب نماز فجر کی نماز کی خبر دے دی جاتی تو آپ نماز کے لیے اٹھنے سے پہلے دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 12 (618)، التہجد 29 (1173)، 34 (1181)، صحیح مسلم/صلاة المسافرین 16 (732)، سنن الترمذی/الصلاة 203 (433)، سنن النسائی/المواقیت 38 (584)، قیام اللیل 57 (1761)، 60 (1766)، (تحفة الأشراف: 15801)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/6، 17، 141، 6/283، 283، 284، 285، سنن الدارمی/الصلاة 146 (1483، 1484) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: بخاري ومسلم
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تو دو رکعت پڑھتے، پھر نماز کے لیے نکلتے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 16037، ومصباح الزجاجة: 408)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/77، 87، 98، 111، 115) (صحیح)» (سند میں ابو اسحاق السبیعی مدلس و مختلط راوی ہیں، لیکن اختلاط سے پہلے ان سے ابو الاحوص نے روایت کی ہے، چنانچہ امام بخاری اور امام مسلم نے ابو الاحوص کے واسطہ سے روایت فرمائی ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف أبو إسحاق عنعن انوار الصحيفه، صفحه نمبر 418
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اقامت کے وقت دو رکعت پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10054، ومصباح الزجاجة: 409، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/77، 87، 98، 111، 115) (ضعیف)» (حارث الاعور ضعیف اور شریک سئی الحفظ ہیں)
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف الحارث الأعور: ضعيف انوار الصحيفه، صفحه نمبر 418 |