كتاب إقامة الصلاة والسنة کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل |
سنن ابن ماجه
كتاب إقامة الصلاة والسنة کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل Establishing the Prayer and the Sunnah Regarding Them 95. بَابُ: مَا جَاءَ فِي الصَّلاَةِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے بعد کی سنتوں کا بیان۔ Chapter: What was narrated concerning Prayer after Friday
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب وہ جمعہ کی نماز پڑھ کر لوٹتے تو اپنے گھر میں دو رکعت پڑھتے، اور کہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کیا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجمعة 18 (882)، سنن الترمذی/الصلاة 259 (522)، (تحفة الأشراف: 8276)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجمعة 39 (937)، سنن ابی داود/الصلاة 244 (1127)، سنن النسائی/الجمعة 43 (1430)، مسند احمد (2/449، 499)، سنن الدارمی/الصلاة 144 (1477) (صحیح)»
It was narrated that when ‘Abdullah bin ‘Umar had prayed Friday, he went and prayed two Rak’ah in his house. Then he said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) used to do that.” USC-MSA web (English) Reference: 0 قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد دو رکعت پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجمعة 18 (882)، سنن الترمذی/الصلاة 259 (521)، (تحفة الأشراف: 6901)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/11) (صحیح)»
It was narrated from Salim, from his father, that the Prophet (ﷺ) used to pray two Rak’ah after Jumu’ah. USC-MSA web (English) Reference: 0 قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جمعہ کے بعد سنت پڑھو تو چار رکعت پڑھو“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجمعة 18 (881)، (تحفة الأشراف: 12687)، وقد أخرجہ سنن ابی داود/الصلاة 244 (1131)، سنن الترمذی/الصلاة 259 (523)، سنن النسائی/الجمعة 42 (1427)، دی/الصلاة 207 (1616) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی اوپر والی احادیث میں جمعہ کے بعد دو رکعت سنت مذکور ہے اور اسی پر خود ان کا عمل رہا ہے، اور اس حدیث میں چار رکعت سنت کا ذکر ہے، تطبیق یوں ہو گی کہ آدمی مسجد میں پڑھے تو چار رکعت اور گھر جا کر پڑھے تو دو رکعت پڑھ لے۔ It was narrated that Abu Hurairah said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘If you pray after Friday, then pray four (Rak’ah).’” USC-MSA web (English) Reference: 0 قال الشيخ الألباني: صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.