كتاب إقامة الصلاة والسنة کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل |
سنن ابن ماجه
كتاب إقامة الصلاة والسنة کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل Establishing the Prayer and the Sunnah Regarding Them 3. بَابُ: وَضْعِ الْيَمِينِ عَلَى الشِّمَالِ فِي الصَّلاَةِ باب: نماز میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھنے کا بیان۔ Chapter: Placing the right hand on the left during Prayer
ہلب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری امامت فرماتے تو اپنا بایاں ہاتھ دائیں ہاتھ سے پکڑے رہتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الموا قیت 73 (252)، (تحفة الأشراف: 11735) (حسن صحیح)»
It was narrated from Qabisah bin Hulb that his father said:
“The Prophet (ﷺ) used to lead us in prayer, and he would take hold of his left hand with his right.” USC-MSA web (English) Reference: 0 قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا کہ آپ نے اپنا بایاں ہاتھ دائیں ہاتھ سے پکڑا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11787)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة 116 (726)، سنن النسائی/الافتتاح 11 (890)، مسند احمد (4/316، 318)، سنن الدارمی/الصلاة 35 (1277)، 92 (1397) (صحیح)»
It was narrated that Wa’il bin Hujr said:
“I saw the Prophet (ﷺ) performing prayer, and he took hold of his left hand with his right.” USC-MSA web (English) Reference: 0 قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس گزرے اور میں اپنے بائیں ہاتھ کو دائیں ہاتھ پر رکھے ہوئے تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا دایاں ہاتھ پکڑ کر بائیں ہاتھ پر رکھ دیا۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 120 (755)، سنن النسائی/الافتتاح 10 (889)، (تحفة الأشراف: 9378)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/347) (صحیح)»
It was narrated that ‘Abdullah bin Mas’ud said:
“The Prophet (ﷺ) passed by me, and I was putting my left hand on my right. He took hold of my right hand and put it on my left.” USC-MSA web (English) Reference: 0 قال الشيخ الألباني: صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.