مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1143
اردو حاشہ: فائدہ: علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ یہ حدیث اصل میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ام المومنین حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی ہے اور انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے، تاہم اس کی وجہ سے حدیث کے قابل اعتماد ہونے میں فرق واقع نہیں ہوتا۔ دیکھئے: (صحیح ابن ماجه، حدیث: 944)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1143