كتاب المناسك کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل 90. بَابُ: جَزَاءِ الصَّيْدِ يُصِيبُهُ الْمُحْرِمُ باب: اگر محرم شکار کرے تو اس کے کفارہ کا بیان۔
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محرم کے شکار کئے ہوئے بجو کے کفارہ میں ایک مینڈھا متعین فرمایا، اور اسے شکار قرار دیا ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الأطعمة 32 (3801)، سنن الترمذی/الحج 28 (851)، الاطعمة 4 (1792)، سنن النسائی/الحج 89 (2839)، الصید 27 (4328)، (تحفة الأشراف: 2381)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/297، 318، 322)، سنن الدارمی/المناسک 90 (1984) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: محرم کو خشکی کا شکار کرنا جائز نہیں ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شتر مرغ کے انڈوں کے بارے میں جو محرم کو ملیں، فرمایا: ”اسے اس کی قیمت دینی ہو گی“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14835، ومصباح الزجاجة: 1070) (ضعیف)» (سند میں ابوالمہزم ضعیف، اور علی بن عبدالعزیز مجہول ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|