كتاب المناسك کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل 18. بَابُ: الطِّيبِ عِنْدَ الإِحْرَامِ باب: احرام کے وقت خوشبو لگانے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام کے وقت احرام باندھنے سے قبل خوشبو لگائی، اور احرام کھولنے کے وقت بھی طواف افاضہ کرنے سے پہلے۔ سفیان کی روایت میں یہ بھی ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: خوشبو میں نے اپنے انہی دونوں ہاتھوں سے لگائی۔
تخریج الحدیث: «حدیث أبي بکر بن أبي شیبة أخرجہ: صحیح البخاری/الحج 18 (1539)، 143 (1754)، اللباس 73 (5922)، 74 (5923)، 79 (5928)، 81 (5930)، (تحفة الأشراف: 17485)، وحدیث محمد بن رمح تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17514)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحج 7 (1189)، سنن ابی داود/الحج 11 (1745)، سنن الترمذی/الحج 77 (917)، سنن النسائی/الحج 41 (2687)، موطا امام مالک/الحج 7 (17)، مسند احمد (6/98، 106، 130، 162، 181، 186، 192، 200، 207، 209، 214، 216، 237، 238، 244، 245، 258)، سنن الدارمی/المناسک 10 (1844) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: گویا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگ میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں، اور آپ لبیک کہہ رہے ہیں۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحج 7 (1190)، (تحفة الأشراف: 17645)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/109، 207) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ گویا میں تین دن بعد تک خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں، اور آپ احرام کی حالت میں ہیں۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الحج 41 (2695)، 42 (6296، 2704)، (تحفة الأشراف: 16026)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الغسل 14 (267)، الحج 18 (1539)، اللباس 70 (5918)، صحیح مسلم/الحج 7 (1190)، بدون ذکر'' بعد ثلاثة ''، مسند احمد (6/200، 207، 209، 214، 216، 237، 238، 244، 245، 258) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|