كتاب المناسك کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل 46. بَابُ: الْعُمْرَةِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ باب: ماہ ذی قعدہ میں عمرہ کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جتنے عمرے کیے ہیں، ماہ ذی قعدہ ہی میں کیے ہیں۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5959، ومصباح الزجاجة: 1050)، و قد أخرجہ: سنن الترمذی/الحج 7 (816)، مسند احمد (1/246) (صحیح)» (اس سند میں محمد بن عبدالرحمن بن أبی لیلیٰ ضعیف راوی ہیں، لیکن دوسرے شواہد کی بناء پر یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: صحیح أبی داود: 1739)
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جتنے عمرے کیے ہیں ماہ ذی قعدہ ہی میں کیے ہیں۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/العمرة 3 (1775)، المغازي 44 (4253)، صحیح مسلم/الحج 35 (1255)، سنن ابی داود/المناسک 80 (1992) (تحفة الأشراف: 17574)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/228، 70، 129، 139، 143، 155) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|